وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں پشکر سنگھ دھامی اور 8 وزراء کی حلف برداری

پشکر سنگھ دھامی نے پریڈ گراؤنڈ میں چیف منسٹر کا حلف لینے سے پہلے سنتوں پر پھول چڑھائے اور ان کا آشیرواد لیا۔ پریم چند اگروال نے حلف برداری کی تقریب میں سنسکرت میں حلف لیا۔

دہرادون: گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ آٹھ وزراء نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ پروگرام میں گورنر نے ستپال مہاراج، پریم چند اگروال، گنیش جوشی، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، سبودھ اونیال، ریکھا آریہ، چندن رام داس اور سوربھ بہوگنا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

پشکر سنگھ دھامی نے پریڈ گراؤنڈ میں چیف منسٹر کا حلف لینے سے پہلے سنتوں پر پھول چڑھائے اور ان کا آشیرواد لیا۔ پریم چند اگروال نے حلف برداری کی تقریب میں سنسکرت میں حلف لیا۔ تقریب میں محترمہ ریکھا آریہ روایتی کمونی لباس میں توجہ کا مرکز رہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت اجے بھٹ، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت میناکشی لیکھی، گجرات کے چیف منسٹر بھوپیندر بھائی پٹیل، آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما، مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان، ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھٹر، ہماچل پردیش کے چیف منسٹر جے رام ٹھاکر، اتر پردیش کے نگراں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، گوا کے نگراں وزیر اعلی پرمود ساونت، راجستھان کی سابق چیف چیف منسٹر وسندھرا راجے، سابق چیف مسنٹر اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، سابق وزیر اعلی اور ایم پی تیرتھ سنگھ راوت، سینئر عہدیدار اور دیگر معززین موجود تھے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو نے پروگرام کی نظامت کی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button