آندھراپردیش

حکام بورویل کی آگ بجھانے میں مصروف

پولیس‘فائرسرویس اوراواین جی سی کے عہدیدار‘آندھراپردیش کے ضلع کونا سیما کے موضع شیواکوڈومیں ایک فش پانڈ کے کنارے واقع ایک بورویل سے نکلنے والی آگ کو بجھانے پر مسلسل کام کررہے ہیں۔

کوناسیما(اے پی): پولیس‘فائرسرویس اوراواین جی سی کے عہدیدار‘آندھراپردیش کے ضلع کونا سیما کے موضع شیواکوڈومیں ایک فش پانڈ کے کنارے واقع ایک بورویل سے نکلنے والی آگ کو بجھانے پر مسلسل کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آگ لگ گئی (ویڈیو)
اداکارپون کلیان کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی

پولیس نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔رازول منڈل میں انسانی بستیوں سے دور ایک قدیم بورویل سے آج صبح آگ اس وقت سے نکلنا شروع ہوئی جب ایک ایکواکلچرسٹ نے کئی وقت کے بعد پانی کی سربراہی کے لئے بورویل کی موٹر کو چالو کیا۔

یہ بورویل‘فش پانڈ کے بازو واقع ہے۔یہ ایک قدیم بورویل ہے جب کسان نے بورویل کی موٹرکوآن کیا توپہلے پانی آیا بعد میں گیس باہر آنا شروع ہوئی۔

ضلع ایس پی کو نا سیما نے پی سریدھرنے یہ بات بتائی۔ پولیس اس بات کاپتہ لگارہی ہے کہ آیا کسان‘فش پانڈ کی مزید کھدائی تونہیں کی ہے؟ وہ گیس کے وسائل (منبع) کا بھی پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

تاہم ہماری پہلی ترجیح‘آگ بجھانا ہے۔ سریدھر نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ ہم دوسے تین گھنٹوں کے اندر اس آگ پر قابو پالیں گے۔ضلع مغربی گوداوری میں نرساپور کے قریب رستم بڑا گاؤں کی اواین جی سی کی ایک ٹیم بھی آگ پر قابوپانے کے عمل میں مصروف ہے۔

ایس پی سریدھر نے مزید بتایا کہ فش پانڈ کے اطراف اواین جی سی کی پائپ لائنس بھی نہیں ہیں تاہم اس شبہ کا اظہار کیا کہ گیس کک (بورویل میں دباؤ کی تبدیلی کے سبب غیر متوقع طورپر گیس کاداخل ہونا جوڈرلنگ کی وجہ سے یہ ممکن ہے)۔کے سبب ممکنہ یہ واقعہ پیش آیاہے۔