ٹمریز میں 1445 جائیدادوں پر تقررات

اسپیشل چیف سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ نے تلنگانہ مائناریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز)کے مختلف زمروں میں 1445جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد: اسپیشل چیف سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ نے تلنگانہ مائناریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز)کے مختلف زمروں میں 1445جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دے دی ہے۔

ان جائیدادوں پر تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ راست تقررات کے جائیں گے۔محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے روانہ کردہ تجاویزکی اساس پر حکومت نے ریکروٹمنٹ بورڈ کو ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ٹمریزمیں تدریسی اورغیرتدریسی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ محکمہ فینانس نے ٹمریز میں جن مختلف زمروں میں 1445 جائیدادوں پرتقررات کی منظوری دی ہے ان میں آرٹ ٹیچر کی 38‘ جونیئر لکچرر انگلش کی 53‘ تلگوکی 58‘ریاضی کی 44‘ باٹنی کی 33‘ کیمسٹری کی 35‘ فزکس کی 34‘ سیوکس کی 16‘اکنامک کی 19‘ کامرس کی 19‘ اردو کی 50‘جی ایف سی ووکیشنل کی 2‘ ایم ایل ٹی ووکیشنل کی 9‘ایم پی ایچ ڈبلیو ووکیشنل کی 2‘ سی جی ٹی ووکیشنل کی 2‘ ای ٹی ووکیشنل کی 2‘ٹی اینڈایچ اوراے اینڈ ایچ اور سی ٹی ووکیشنل کی ایک ایک جائیدادشامل ہے۔

علاوہ ازیں لابرئیرین کی 200‘فزیکل ڈائرکٹر کی 60‘ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرکی 12‘ اسٹاف نرسس کی 127‘ ٹرینڈگریجویٹ ٹیچرس انگلش کی 55‘ ہندی کی 147‘ ریاضی کے86‘سائنس کی 26‘ سوشل کی 55‘ تلگو کی 55اور اردو ٹرینڈ گریجویٹ کی 120 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button