ٹوکیو پیرالمپکس: بھاؤنا، ٹیبل ٹینس کے فائنل میں داخل

بھاوینا بین کو 12 ماہ کی عمر میں پولیو ہوگیا تھا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل مقابلہ کے بعد کہا تھا ’میں ہندوستان کے لوگوں کی حمایت کے سبب اپنا کوارٹر فائنل میچ جیت سکی۔

نئی دہلی: ٹوکیو پیرالمپک میں ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا بین پٹیل نے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی ہے۔

ٹیبل ٹینس خاتون سنگلز کے سیمی فائنل میں بھاوینا بین پٹیل نے چین کی جھوینک میاو کو تین دو سے ہرایا۔ اب تک کوئی بھی ہندوستانی خاتون اولمپک یا پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کا کارنامہ انجام نہیں دے سکی۔

بھاوینا کے پاس ہندوستان کی پہلی گولڈن گرل بننے کا موقع ہے۔ سال 2016 میں ریو اولمپک میں پی وی سندھو اور پیرالمپک میں دیپا ملک نے سلور میڈل جیتا تھا۔ حالانکہ دونوں کھلاڑی فائنل مقابلہ ہارگئی تھیں۔

خاتون سنگلز کلاس 4 زمرے میں باوینا بین نے آخری 16 میں برازیل کی جایسن ڈی اولیویرا کو شکست دی تھی۔ جایسن نے سال 2016 میں ریو پیرالمپک میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے یہ مقابلہ صرف 18 منٹ میں جیت لیا۔

بھاوینا بین کو 12 ماہ کی عمر میں پولیو ہوگیا تھا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل مقابلہ کے بعد کہا تھا ’میں ہندوستان کے لوگوں کی حمایت کے سبب اپنا کوارٹر فائنل میچ جیت سکی۔

برائے مہربانی میری حمایت کرتے رہیں تاکہ میں اپنا سیمی فائنل میچ بھی جیت سکوں۔ گجرات کی وڈنگر کی رہنے والی بھاوینا بین پٹیل ایشین گیمس میں میڈل جیت چکی ہیں۔ انہوں نے اب تک 28 بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لیاہے جس میں ہندوستان کیلئے 5 گولڈ، 13 سلور اور کانسے کا تمغہ جیتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button