ٹی آر ایس کے 2ارکان راجیہ سبھا نے حلف لیا

حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے نو منتخب 2 ارکان راجیہ سبھا ڈی دامودر راؤ جو پارٹی ترجمان ”نمستے تلنگانہ“ کے صدرنشین و ایم ڈی ہیں، کے علاوہ صنعت کار ہیٹرو فار ما کے بانی بنڈی پارتھا سارتھی ریڈی نے آج حلف لیا۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے نو منتخب 2 ارکان راجیہ سبھا ڈی دامودر راؤ جو پارٹی ترجمان ”نمستے تلنگانہ“ کے صدرنشین و ایم ڈی ہیں، کے علاوہ صنعت کار ہیٹرو فار ما کے بانی بنڈی پارتھا سارتھی ریڈی نے آج حلف لیا۔

صدرنشین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو نے انہیں حلف دلایا۔ ٹی آر ایس کے ان دو ارکان راجیہ سبھا نے تلگو میں حلف لیا۔

واضح رہے کہ ڈی دامودر راؤ اور پارتھا سارتھی ریڈی کا گذشتہ ماہ راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا تھا۔ دونوں کا تعلق تلنگانہ میں حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے ہے۔

دامودر راؤ اور پارتھا سارتھی ریڈی نے پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کا انہیں ایوان بالا کے لئے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پارلیمنٹ میں ریاست اور ریاستی عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے کا تیقن دیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button