ٹی ڈی پی امیدواروں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے : چندرا بابو نائیڈو

سابق چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ ٹی ڈی پی امیدوار وی وینکٹیش پر اس وقت حملہ کیا گیا جبکہ وہ مجلس بلدیہ کپم کے انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کر نے جارہے تھے۔

امراوتی: تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کے روز اسٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) آندھرا پردیش سے ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں پرچہ نامزدگیاں داخل کررہے ٹی ڈی پی امیدواروں کو سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ضلع کپم میں ٹی ڈی پی امیدوار پر حملہ کیا گیا ہے اس کے بعد کمیشن کو ٹی ڈی پی امیدواروں کو سیکوریٹی فراہم کرنا چاہئے۔

سابق چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ ٹی ڈی پی امیدوار وی وینکٹیش پر اس وقت حملہ کیا گیا جبکہ وہ مجلس بلدیہ کپم کے انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کر نے جارہے تھے۔

اسٹیٹ الیکشن کمیشن نیلم ساہنی کو ایصال کردہ اپنے مکتوب میں چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے غنڈوں نے ٹی ڈی پی امیدوار وی وینکٹیش پر اس وقت حملہ کیا جبکہ وہ کپم بلدیہ کے14ویں وارڈ سے پرچہ نامزدگی داخل کررہے تھے۔

ٹی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ حکمراں جماعت کے قائد منی سوامی اور ان کے حامیوں نے وینکٹیش پر حملہ کردیا تاکہ انہیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکا جائے۔ نائیڈو نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ 25سے 30 غنڈوں نے وینکٹیش کا راستہ روکا اور ان پر اس وقت حملہ کیا کہ جب وہ، ایم ایف سی کالج کپم میں قائم مرکز کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہے تھے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button