پالیرو اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے شرمیلا کا فیصلہ

وائی ایس شرمیلا کی جانب سے پہلی بار انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنے والد کے کاموں کو آگے بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ وہ ضلع کھمم کے پالیرو حلقہ اسمبلی سے انتخاب میں حصہ لیں گی۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی، وائی ایس شرمیلا نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ تلنگانہ میں پارٹی قائم کرتے ہوئے پیدل دوروں کے ذریعہ عوام کے قریب ہونے کی کوشش کررہی وائی ایس شرمیلا نے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

وائی ایس شرمیلا کی جانب سے پہلی بار انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنے والد کے کاموں کو آگے بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ وہ ضلع کھمم کے پالیرو حلقہ اسمبلی سے انتخاب میں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ شرمیلا کو توقع تھی ان کی جانب سے پارٹی تشکیل دیئے جانے کے بعد کانگریس اور ٹی آر ایس کے اہم قائدین، وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔

اب شرمیلا کا کہنا ہے کہ دوسری جماعتو ں کے قائدین کی انہیں ضرورت نہیں ہے۔ وہ خود نئی قیادت کو فروغ دیں گی۔ شرمیلا کا اسمبلی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کہاں تک درس ہے اس پر مباحث جاری ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button