پاکستان، ترکی اور ملایشیا مشترکہ ٹی وی چیانل شروع کریں گے

پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے تجویز کیا کہ او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت علماء کا ایک یونٹ قائم ہو جو مذہبی مسائل میں رہنمائی کرے۔

نئی دہلی: پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین (فواد چودھری) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد‘ ترکی اور ملایشیا کے مابین میڈیا روابط کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ ٹیلی ویژن چیانل شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان‘ ملایشیا ور دیگر مسلم ممالک میں انتہاپسندی کے مسئلہ سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز کیا کہ او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت علماء کا ایک یونٹ قائم ہو جو مذہبی مسائل میں رہنمائی کرے۔

قبل ازیں پاکستان اور ترکی نے اعلان کیا تھا کہ وہ صلاح الدین ایوبی کی حیات پر مشترکہ ڈرامہ تیار کریں گے۔ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی دنیا بھر میں مشہور مسلم حکمرانوں میں ایک تھے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button