تعلیم و روزگار

محترمہ اشہر شیرین کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ

یہ ایوارڈ انہیں اردو مسکن خلوت میں منعقدہ تقریب میں محمد خواجہ مجیب الدین (صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی) کے ہاتھوں دیاگیا۔

حیدرآباد : محترمہ اشہر شیرین پرائمری اسکول جاوید نگر I چارمینار I کو ان کی بہترین تدریسی خدمات کے اعتراف میں تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ انہیں اردو مسکن خلوت میں منعقدہ تقریب میں محمد خواجہ مجیب الدین (صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی) کے ہاتھوں دیاگیا۔

ان کا پہلا تقرر 2002 میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نوری نگر بنڈلہ گوڑہ II پر ہوا تھا۔

آپ گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹلہ عالیجاہ بنڈلہ گوڑہ II اور گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈی ڈی سنگھ بنڈلہ گوڑہ II میں بھی تدریسی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ایوارڈ حاصل ہونے پر اشہر شیرین کو ان کے اسکول اساتذہ اور ارکان خاندان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔