پاکستان الیکشن کمیشن‘ عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرے: عارف علوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نام 5 اپریل کو تحریر کردہ مکتوب میں پریسیڈنٹ سکریٹریٹ نے کمیشن سے کہا کہ وہ اندرون 90 یوم الیکشن کرانے کے لئے تاریخ یا تواریخ تجویز کرے۔

اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے چہارشنبہ کے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے کہا کہ وہ اگلے عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرے جو قومی اسمبلی کی تحلیل کے اندرون 90 دن منعقد ہونے چاہئیں۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نام 5  اپریل کو تحریر کردہ مکتوب میں پریسیڈنٹ سکریٹریٹ نے کمیشن سے کہا کہ وہ اندرون 90 یوم الیکشن کرانے کے لئے تاریخ یا تواریخ تجویز کرے۔

 قومی اسمبلی 3  اپریل کو تحلیل ہوئی تھی۔ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کے نام کی سفارش کرنے وزیراعظم عمران خان اور قائد اپوزیشن شہباز شریف کو لکھا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جبکہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں ایسا کوئی مکتوب نہیں ملا۔ وہ اس سلسلہ میں دیگر اپوزیشن قائدین سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button