دہلی

”میں نہیں ہم“،مودی کا مقابلہ کرنے اپوزیشن کا نیا نعرہ

قومی دارالحکومت میں اگلی میٹنگ میں اپوزیشن انڈیا بلاک کیلئے مثبت ایجنڈہ، نشستوں کی تقسیم اور مشترکہ ریالیاں منعقد کرنا اصل چالینجس ہوں گے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں اگلی میٹنگ میں اپوزیشن انڈیا بلاک کیلئے مثبت ایجنڈہ، نشستوں کی تقسیم اور مشترکہ ریالیاں منعقد کرنا اصل چالینجس ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
انتخابات کی حقیقی تاریخ کا اعلان ممکن نہیں، پاکستان الیکشن کمیشن کی عجیب منطق
انڈیا بلاک میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری: کمل ہاسن
راہول کی یاترا میں شرکت کے لئے اکھلیش یادو کی شرط
محبوبہ مفتی نے انڈیا اتحاد چھوڑنے کی تردید کردی

اپوزیشن جماعتوں میں نہیں ہم کی تھیم کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ وزیراعظم نریندرمودی کا توڑ کیاجائے۔ کانگریس کے ایک سینئر قائد نے بتایاکہ 18-19 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ منعقد ہونے کا امکان ہے۔

یہ میٹنگ راجستھان، چتھیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کی شرمناک شکست کے پس منظر میں ہورہی ہے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ آئندہ سال 2024 میں بھی عوام مودی حکومت کو ہی منتخب کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے سامنے اب چالینج متبادل مثبت ایجنڈہ کا ہے تاکہ اگلے عام انتخابات میں بی جے پی کا توڑ کیاجائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اپوزیشن جماعتیں نشستوں کی تقسیم، مشترکہ انتخابی ریالیوں اور مشترکہ پروگرام بنانے پر غور وفکر کریں گی۔ کانگریس قائد نے مانا کہ 2024 میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے اُن کی پارٹی الگ ہٹ کر سونچے گی۔ مودی کا توڑ کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا نعرہ میں نہیں ہم ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈیا بلاک ذات پات پرمبنی مردم شماری، اقل ترین امدادی قیمت(ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی اور ورکرس کی سوشل سیکوریٹی کے مسائل اُٹھاسکتا ہے۔ انڈی بلاک وزیر اعظم منموہن سنگھ کی 10 سالہ حکمرانی کو اُجاگر کرے گا۔

وہ بتائے گا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی دس سالہ حکومت میں عام آدمی کی زندگی میں آیا کوئی فرق پڑا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران اڈانی مسئلہ بھی اُٹھایاجائے گا۔ 26 جماعتوں کے قائدین قومی دارالحکومت میں منعقد شدنی میٹنگ میں آئندہ کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے اکھٹا ہوں گے۔

چیف منسٹر مغربی بنگال وٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی 17 تا 19 دسمبر دارالحکومت میں ہوں گی۔ امکان ہے کہ وہ میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ دیگر سینئر قائدین کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے کام ہورہا ہے۔ انڈیا بلاک کیلئے مثبت ایجنڈہ بنانا اپوزیشن جماعتوں کیلئے بہت بڑا چالنیج ہے۔

بھارت جوڑو یاترا کے دوران بڑھتی معاشی نابرابری، بڑھتی مہنگائی کے جومسائل اُٹھے تھے اُن کی گونج لوک سبھا الیکشن کے دوران سنائی دے سکتی ہے۔ یہ مسائل اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ایجنڈہ کا حصہ بن سکتے ہیں اور ان سے اپوزیشن اتحاد کو بی جے پی سے ٹکر لینے میں مدد مل سکتی ہے۔

کانگریس قائد نے کہاکہ تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ انتخابی مہم کے دوران اُٹھائے گئے مسائل کو عوام نے مسترد کردیا۔