پوجا سنگھل کے سی اے کے مکان پر بھی دھاوا، 17 کروڑ روپئے نقد برآمد

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعہ کے دن پوجا سنگھل کے مکان کے علاوہ دیگر 18 ٹھکانوں پر دھاوے کرتے ہوئے 25 کروڑ روپئے نقد اور دیگر اثاثے ضبط کرلئے تھے۔

حیدرآباد: جارکھنڈ کے محکمہ کانکنی کی سکریٹری پوجا سنگھل کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے مکان پر دھاوا کرنے کے بعد وہاں سے 17 کروڑ روپئے نقد برآمد ہوئے۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعہ کے دن پوجا سنگھل کے مکان کے علاوہ دیگر 18 ٹھکانوں پر دھاوے کرتے ہوئے 25 کروڑ روپئے نقد اور دیگر اثاثے ضبط کرلئے تھے۔

قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے فنڈس میں بدعنوانیوں کے الزامات کے بعد یہ دھاوے کئے گئے تھے۔ قبل ازیں پوجا سنگھل کے محکمہ کے جونیئر انجینئر کو گرفتار کرتے ہوئے اُس سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی جس پر آئی اے ایس آفیسر پوجا سنگھل کا نام سامنے آیا تھا۔

ای ڈی نے کل نہ صرف جارکھنڈ بلکہ ملک کے دیگر مقامات پر ایک ساتھ دھاوے کرتے ہوئے کروڑوں کے اثاثے ضبط کرلئے اور اِس سلسلہ میں کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے پوجا سنگھل کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ( سی اے ) مکان واقع رانچی پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے 17 کروڑ روپئے نقد برآمد کئے۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button