پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھٹانے راہول گاندھی کی اپیل

راہول گاندھی نے کہاکہ خام تیل کی قیمت میں 7.3 امریکی ڈالر فی گیلن کی کمی آئی ہے اور اگر کمپنیاں قیمتیں گھٹائیں تو پٹرول کی قیمت میں 8 روپئے فی لیٹر کی کمی ممکن ہے۔

نئی دہلی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات کے بعد کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھٹانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ایک اخباری اطلاع منسلک کی، جس میں کہا گیا کہ خام تیل کی قیمت میں 7.3 امریکی ڈالر فی گیلن کی کمی آئی ہے اور اگر کمپنیاں قیمتیں گھٹائیں تو پٹرول کی قیمت میں 8 روپئے فی لیٹر کی کمی ممکن ہے۔

راہول گاندھی نے ہیش ٹیگ ”پٹرول ڈیزل کی قیمت“ اور ”فیول لوٹ“ کا استعمال کرتے ہوئے ہندی زبان میں ٹوئٹ کیا ”بس اب بہت ہوچکا، کم از کم پٹرول اور ڈیزل کی قیمت گھٹائیں“۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور ترجمانِ اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے بھی اس لوٹ مار کو بند کرنے کی اپیل کی اور پٹرول و ڈیزل کی قیمت گھٹانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا ”لوٹ جیوی، مودی حکومت کیوں غریبوں، متوسط طبقہ اور تنخواہ یاب افراد کی جیب پر ڈاکہ ڈالنا بند نہیں کرتی“۔ انہوں نے کہا کہ اب انتخابات قریب ہیں، لہٰذا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت گھٹائی جائے۔ کانگریس، فیول کی اونچی قیمتوں اور پٹرول و ڈیزل پر بھاری ٹیکسس کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button