پیاٹ کمنس سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے آسٹریلیائی ٹسٹ کپتان

پیاٹ کمنس آسٹریلیائی ٹسٹ کپتان کے بارے میں یہ اطلاع ہے کہ وہ اپنے ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کرکٹر ہیں۔ ایک خبرمیں بتایاگیاہے کہ فاسٹ بولنگ کی قیادت کرنے والے کپتان کو ہر سال2 ملین آسٹریلیائی ڈالرس اداکئے جاتے ہیں۔

ملبورن: پیاٹ کمنس آسٹریلیائی ٹسٹ کپتان کے بارے میں یہ اطلاع ہے کہ وہ اپنے ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کرکٹر ہیں۔ ایک خبرمیں بتایاگیاہے کہ فاسٹ بولنگ کی قیادت کرنے والے کپتان کو ہر سال2 ملین آسٹریلیائی ڈالرس اداکئے جاتے ہیں۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈکی رپورٹ اوردی ایج نے کہا ہے کہ 29 سالہ کمنس نے جاریہ سال آسٹریلیا کیلئے کھیلتے ہوئے1.8ملین آسٹریلیائی ڈالربطرفائدہ کمائے اورانہیں ٹیم کی قیادت پردولاکھ آسٹریلیائی ڈالر حاصل ہوئے۔

کمنس کیساتھ تیز رفتاربولنگ پارٹنرجوش ہیزل ووڈدوسرے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی ہیں جن کے بعد اوپنر ڈیوڈ وارنر، پیس بولر مچل اسٹارک، بیاٹر اسٹیواسمتھ اورمارنس لبوشین‘ اسپنرلاتھن لیان کا نمبر ہے۔

ہیزل ووڈ نے 1.6ملین آسٹریلیائی ڈالر‘ وارنر نے 1.5ملین آسٹریلیائی ڈالر‘ اسٹارک نے1.4 ملین آسٹریلیائی ڈالرکمائے۔ اسمتھ کو 1.3ملین ڈالرادا کئے گئے۔ لبوشین نے 1.2 ملین ڈالرحاصل کئے۔ لیان کو 1.1 ملین آسٹریلیائی ڈالر حاصل ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیزل ووڈ رہے وہ جاریہ سال سیزن کے دو ٹسٹ کھیلنے کے باوجودپانچویں مقام سے دوسرے مقام تک پہونچے۔ پیسر کوپہلے ایشس ٹسٹ کے بعد جووطن میں کھیلاگیاتھا باہر کر دیاگیا۔ کمرکے درد کے باعث وہ مزید سیریزمیں حصہ نہ لے سکیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button