پیگاسس تنازعہ، سپریم کورٹ میں نئی درخواست

اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت نے غیرقانونی جاسوسی کرائی جو غداری کے مترادف ہے۔ وکیل ایم ایل شرما کی درخواست میں کہاگیا کہ معاملت، پارلیمنٹ کی منظورہ نہیں ہے لہذا اسے منسوخ کرکے رقم برآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

نئی دہلی: اسرائیلی اسپائی ویر پیگاسس کے مبینہ استعمال پر سپریم کورٹ میں تازہ درخواست داخل ہوئی ہے جس میں عدالت سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کا نوٹ لے اور اسرائیل کے ساتھ 2017کی دفاعی معاملت کی تحقیقات کا حکم دے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ نے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ ہندوستان نے 2017ء میں 2بلین امریکی ڈالر کے دفاعی سودے کے ایک حصہ کے طور پر پیگاسس اسپائی ویر خریدا تھا۔

 بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت نے غیرقانونی جاسوسی کرائی جو غداری کے مترادف ہے۔ وکیل ایم ایل شرما کی درخواست میں کہاگیا کہ معاملت، پارلیمنٹ کی منظورہ نہیں ہے لہذا اسے منسوخ کرکے رقم برآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عدالت سے گذارش کی کہ وہ فوجداری کیس کے اندراج اور تحقیقات کیلئے موزوں ہدایات دے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button