پی وی سندھو، سری کانت کوریا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

پی وی سندھو مردوں کے ڈبلز میں ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے تائی یانگ شن اور وانگ چان کی جنوبی کوریائی جوڑی کو 21-15، 21-16 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

سنچیون: تجربہ کار ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور کدامبی سری کانت بدھ کو یہاں کوریا اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سندھو نے 34 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکہ کی لارین لام کو سیدھے گیموں میں 21-15، 21-14 سے شکست دی۔ اب اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ جاپان کی آیا اوہوری سے ہوگا۔ دوسری جانب سری کانت نے ملیشیا کے لیو ڈیرن کو 22-20، 21-11 سے شکست دی۔ اب وہ راؤنڈ آف 16 میں اسرائیل کے میشا زیلبرمین سے ٹکرائیں گے۔

دریں اثنا، مردوں کے ڈبلز میں ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے تائی یانگ شن اور وانگ چان کی جنوبی کوریائی جوڑی کو 21-15، 21-16 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کی ایک اور مینز ڈبلز ٹیم کو جنوبی کوریا کے با دا کم اور ہی ینگ پارک کے خلاف واک اوور ملا۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ محمد احسان اور ہینڈرا سیتیوان کی سیکنڈ سیڈ انڈونیشیائی جوڑی سے ہوگا۔

اس کے علاوہ مکسڈ ڈبلزمیں بھی سومیت ریڈی اور اشونی پونپا نے سنگاپور کے لیانگ اینڈی کوئیک اور یوجیا جن کو سیدھے گیموں میں 21-19، 21-18 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔ ہندوستانی جوڑی اگلے راونڈ میں اوئو جووان یی اوریوانگ یاکیئونگ کی پانچویں سیڈ چینی جوڑی سے بھڑے گی۔

اس سے قبل آل انگلینڈ کے رنر اپ لکشیاسین اور مالویکا بنسوڑ بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔ مردوں کے سنگلز میں لکشیا کا مقابلہ انڈونیشیا کے شیسر ہیرن رستاویتو سے ہوگا، جبکہ پری کوارٹر فائنل میں مالویکا تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوچووونگ سے بھڑیں گی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button