چنتن شیور میں شرکت کیلئے راہول گاندھی کا ٹرین سے سفر

سابق صدر کانگریس راہول گاندھی پارٹی کے مختلف قائدین کے ہمراہ بذریعہ ٹرین اودے پور پہونچیں گے جہاں پارٹی کاسہ روزہ چنتن شیورمنعقد ہونے جارہاہے۔

نئی دہلی: سابق صدر کانگریس راہول گاندھی پارٹی کے مختلف قائدین کے ہمراہ بذریعہ ٹرین اودے پور پہونچیں گے جہاں پارٹی کاسہ روزہ چنتن شیورمنعقد ہونے جارہاہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ ٹرین کے دو ڈبے اس غرض سے بک کرائے گئے ہیں۔ اودے پورمیں 13تا15مئی سرجوڑ اجلاس منعقد ہونے جارہاہے۔

آج دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کاایک اجلاس منعقدہوا جس میں راہول گاندھی نے ذریعہ ٹرین اودے پور کے سفر کے منصوبہ کااعلان کیا۔

انہوں نے مختلف پارٹی قائدین کو اپنے اپنے طورپر سفر کامنصوبہ بنانے کامشورہ دیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ راہول گاندھی کے ہمراہ50کانگریس لیڈرٹرین میں سوار ہوں گے جن میں سینئر قائدین جیسے جئے رام رمیش اورویویک بنسل بھی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button