چیف جسٹس رمنا کا یو اے ای کی سپریم کورٹ کا دورہ

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمنا نے جمعرات کے روز ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کی وفاقی سپریم کورٹ کا دورہ کیا۔

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمنا نے جمعرات کے روز ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کی وفاقی سپریم کورٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس خلیجی ملک کی سب سے بڑی عدالت کے چیف جسٹس محمد حماد البادی کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔

ہندوستانی عدلیہ کے جج جن کے ساتھ سپریم کورٹ کی ایک اور جج جسٹس ہیماکوہلی بھی تھیں، ہندوستانی سفیر سنجئے سدھیر کی موجودگی میں اپنے یو اے ای کے ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی سپریم کورٹ کے ججس بھی اس بات چیت کے دوران موجود تھے۔

قبل ازیں دن میں سی جے آئی اور جسٹس کوہلی نے ابو ظبی میں واقع انڈیا سوشل اینڈ کلچرل سنٹرمیں ہندوستانی برادری کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب میں شرکت کی۔

سی جے آئی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس خلیجی میں ملک میں ہندوستانی برادری کی تنظیمیں ایک قانونی امداد مرکز کے قیام کے بارے میں غور کرسکتی ہیں جو ہندوستان میں ایسی امداد کے ضرورتمندوں کی مدد کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں نیشنل اینڈاسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹیز ہندوستان میں ضرورتمندافراد کی قانونی مسائل سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button