چیف منسٹر کے سی آر نے سکریٹریٹ کے تعمیری کاموں کامعائنہ کیا

امکان ہے کہ دسہرہ تہوارتک نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام مکمل ہوجائیں گے۔چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤدسہرہ کے روز نئے سکریٹریٹ کامپلکس کا افتتاح انجام دیں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے آج سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے پرانے سکریٹریٹ کومنہدم کرتے ہوئے عصری تقاضوں سے لیس انٹگریٹڈسکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔

سکریٹریٹ کا مپلکس کے تعمیراتی کام تقریباً 70 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔امکان ہے کہ دسہرہ تہوارتک نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام مکمل ہوجائیں گے۔چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤدسہرہ کے روز نئے سکریٹریٹ کامپلکس کا افتتاح انجام دیں گے۔

اس مقصد کے تحت تعمیراتی کام تیزی سے انجام دیئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹرنے سکریٹریٹ کی تعمیراتی کاموں پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے وقت مقررہ پر تعمیراتی کام مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر چیف سکریٹری سومیش کمارودیگر عہدیدار موجودتھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button