ڈرانے، دھمکانے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے سری نگر میں اپنی رہا ئش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کنونشن کے بارے میں ضلع انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کیا لیکن ہر بار اْنہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں کو جموں وکشمیر میں آزادانہ طورپر عوامی جلسہ منعقد کرنے کی اجازت ہے لیکن پی ڈی پی واحد ایسی جماعت ہے جس کو عوامی رابط مہم شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نہیں چاہتی کہ نوجوان جمہوریت کا حصہ بنے بلکہ ان کا منصوبہ ہے کہ وادی کشمیر کا نوجوان تشدد کا راستہ اختیا ر کریں۔

ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں اپنی رہا ئش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کنونشن کے بارے میں ضلع انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کیا لیکن ہر بار اْنہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ اتوار صبح سے ہی سری نگر میں 15مقامات کو سیل کیا گیا تھا جہاں پر پی ڈی پی کارکنان کو روک کر اْن کی ہڈی پسلی ایک کردی گئی، موبائیل فون چھیننے گئے اور یہاں تک کئی کارکنوں اور لیڈروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اننت ناگ میں آج عمر عبدا للہ کو عوامی جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دی گئی، ایک روز قبل اپنی پارٹی نے زڈی بل میں جلسہ منعقد کیا اور کانگریس لیڈر بھی وادی کے اطراف واکناف میں عوامی جلسے کر رہے ہیں لیکن پی ڈی پی واحد جماعت ہے جس سے سیاسی سرگرمیوں سے جان بوجھ کر باز رکھا جا رہا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button