مشرق وسطیٰ

دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ایک لاکھ درہم جرمانہ

دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ایک لاکھ درہم جرمانہ

ابوظبی: دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور حضرات کو اب ایک لاکھ درہم تک کا چالان ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دبئی کے حکمران نے ایک نئے فرمان پر دستخط کیے ہیں جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈیجیٹل بھکاریوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
گوگل پر 1337.76 کروڑ روپئے کا جرمانہ

مقامی جریدے ‘عریبین بزنس’ کے مطابق نئے جرمانوں کا اطلاق چھ جولائی سے ہوگیا ہے۔ترمیم شدہ قوانین کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر بغیر اجازت ریس لگانے پر گاڑی تحویل میں لے لی جائے گی جس کی واپسی کے لیے مالک کو ایک لاکھ درہم ادا کرنا ہوں گے۔

سڑکوں پر تفریحی مقاصد کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہو گا۔لاپروائی سے گاڑی چلانے، پولیس سے فرار ہونے کی کوشش پر بھی اب گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔

حکم نامے کے مطابق ٹریفک لائٹس کی خلاف ورزی اور ممنوعہ نمبر پلیٹ کے استعمال پر بھی 50 ہزار درہم جرمانہ ہو گا۔

جان بوجھ کر پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کو 50 ہزار درہم جرمانہ ہو گا۔

اس کے علاوہ غیر اماراتی ٹرک ڈرائیورز کی جانب سے ٹریفک سگنل توڑنے کی صورت میں 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

دبئی کے قوانین کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں حکام کی جانب سے قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں ہی واپس کی جاتی ہیں۔