کار اور بائیکس پر اسٹیکرس چسپاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی

ٹرافک پولیس کی جانب سے کار اور بائکس پر پولیس، پریس اور دیگر اسٹکرس چسپاں کرنے کے خلاف کاروائی کا آعاز کردیا گیا۔

حیدرآباد: ٹرافک پولیس کی جانب سے کار اور بائکس پر پولیس، پریس اور دیگر اسٹکرس چسپاں کرنے کے خلاف کاروائی کا آعاز کردیا گیا۔

پولیس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک بلرو ویان کو روکا جس کے گلاس پر سیاہ فلم چسپاں تھی اور سامنے آئینے پر پولیس تحریر تھا جس پر 1400 روپے کا چالان کیا گیا۔

گوشہ محل ٹرافک پولیس نے گھنٹا رشی نامی صحافی کو اپنی اکٹیوا گاڑی پر پریس کا اسٹیکر چسپاں کرنے کی پاداش میں 700 روپے چالان کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹووہیلرس، تھری وہیلرس اور فور وہیلرس پر پولیس، پریس، ڈاکٹر اور اڈوکیٹ یا دیگر اسٹیکرس چسپاں کرنا ممنوع ہے۔ خاطی پائے گئے افراد کے خلاف700 روپے چالان کیا جائے گا۔

عوام سے اپنی گاڑیوں سے کسی بھی طرح کے اسٹیکرس ہٹا دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button