کاماریڈی میں برقی شاک سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

یہ چاروں برقی شاک لگنے کی وجہ سے برسر موقع فوت ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلغ کلکٹر جتیش وی پاٹل‘ ضلع ایس پی سرینواس ریڈی‘ ڈی ایس پی سومناتھ نے پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور ضروری ہدایتیں دیں۔

کاما ریڈی:  کاما ریڈی میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے 4 افراد برسر موقع فوت ہوگئے تفصیلات کے بموجب مستقرکاما ریڈی کے بیٹری کالونی کے ساکن احمد ڈریور کی اہلیہ لوہے کے وائر پر کپڑے سکھانے کیلئے ڈالتے ہی وائر میں برقی رو تھی جس کی زد میں پروین (30) سال آگئی۔

 انہیں بچانے کے لئے اس کے شوہر احمد (35) سال  نے کوشش کی وہ بھی برقی کی زد میں آگیاان دونوں کو دیکھ کر اس کے دو معصوم بچوں عدنان (4) شال اور ماہیم (6) سال  ان سے لپٹ گئے جس کی وجہ سے یہ چاروں برقی شاک لگنے کی وجہ سے برسر موقع فوت ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلغ کلکٹر جتیش وی پاٹل‘ ضلع ایس پی سرینواس ریڈی‘ ڈی ایس پی سومناتھ نے پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور ضروری ہدایتیں دیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button