کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر

سرجے والا نے کہا کہ گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں 8 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس ملا ہے اور وہ نوٹس کی تعمیل کریں گی۔

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں اور وہ فی الحال کسی سے نہیں مل رہی ہیں۔ جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ گاندھی گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔

 اس دوران جب انہیں ہلکا بخار ہوا تو اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں وہ کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ سرجے والا نے کہا کہ گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں 8 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس ملا ہے اور وہ نوٹس کی تعمیل کریں گی اور ای ڈی کے سامنے حاضر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کی صحت کے بارے میں مطلع کیا جاتا رہے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button