کانگریس قائد ہنمنت راؤ کے مکان پر نامعلوم افراد کی سنگباری

نامعلوم افراد نے شہر حیدرآباد میں کانگریس کے ایک سینئر قائد و سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ کے مکان پر سنگباری کی۔

حیدرآباد: نامعلوم افراد نے شہر حیدرآباد میں کانگریس کے ایک سینئر قائد و سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ کے مکان پر سنگباری کی۔

پولیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ عنبر پیٹ میں سابق ایم پی راجیہ سبھا کے مکان کے سامنے پارک ایک کار کو سنگباری میں نقصان پہنچا۔ سنگباری کا یہ واقعہ چہارشنبہ کی شب پیش آیا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے فوری ہنمنت راؤ کے مکان پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ وہیں کانگریس کے معمر قائد وی ہنمنت راؤ نے اس حملہ کی مذمت کی اور انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، میری سیکوریٹی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے قائد کی کوئی حفاظت نہیں جنہوں نے صدر پردیش کانگریس کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے ہیں اور وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں انہیں دھمکی آمیز فون کالس وصول ہوئے تھے۔

اس سلسلہ میں ڈی جی پی سے شکایت کی گئی مگر آج تک اس بارے میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماج کے کمزور اور غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے راؤ کے گھر پر حملہ کی مذمت کی اور راؤ سے فون پر بات چیت کی۔ریڈی نے کہا کہ ریاست میں نظم وضبط کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے۔

انہوں نے اس حملہ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی اس طرح کے حملوں پر خاموش نہیں رہے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button