کانگریس پارٹی، امیت شاہ کے خلاف عدالت میں کیس دائر کرے گی: محمد علی شبیر

محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی، مرکزی وزیرداخلہ کے اس ریمارک کا جائزہ لے گی اور قانونی رائے حاصل کرے گی۔

حیدرآباد: محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی، مرکزی وزیرداخلہ کے اس ریمارک کا جائزہ لے گی اور قانونی رائے حاصل کرے گی کہ آیا مسلم تحفظات کے بارے میں امیت شاہ کا ریمارک توہین عدالت کے زمرہ میں تو نہیں آرہا ہے۔

اگر ان کا ریمارک توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے تو کانگریس پارٹی، امیت شاہ کے خلاف عدالت میں کیس دائر کرے گی۔

انہوں نے غریب اور پسماندہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ امیت شاہ کے اس ریمارک پر خوفزدہ نہ ہوں۔ بی جے پی قائدین اپنی بقا کیلئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔

بی جے پی قائدین ہمیشہ، اقلیتوں کو تباہ وبرباد کرنے کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ ان قائدین میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر عوامی مسائل پر اظہار خیال کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تبصرہ کریں

Back to top button