کانگریس کارکنوں کا جی۔23 گروپ کیخلاف سی ڈبلیو سی کے سامنے احتجاج

کانگریس کے کئی کارکنوں نے تنظیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے لیڈروں کے خلاف کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ سے قبل کانگریس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا ۔

نئی دہلی: گاندھی خاندان  کی حمایت میں کانگریس کے کئی کارکنوں نے تنظیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے لیڈروں کے خلاف کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ سے قبل کانگریس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا ۔ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ سے قبل جب ممبران پہنچ رہے تھے، پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ نے کانگریس کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی صدر سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ کانگریس کے کئی سینئر قائدین نے وقت پر تنظیمی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا اور پارٹی کے کئی لیڈروں نے جمعہ کی شام دہلی میں ملاقات کی ۔

 گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس کے کارکنوں نے کپل سبل کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت احتجاج کیا تھا جب انہوں نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ کانگریس کے پاس صدر نہیں ہے ۔ جی-23 کے نام سے جانے جانے والے والے کی جانب سے حالیہ انتخابات میں ہونے والی شکست کے لیے ذمہ داری طےکرنے کا مطالبہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button