کرناٹک ہمارا ہے، توڑنے والے غداروں کا نہیں: کماراسوامی

کماراسوامی نے کہاکہ جن بدکرداروں کو اقتدار سے کوئی سروکار نہیں ہے ، انہیں سبق سکھایا جائے۔ کرناٹک ہمارا ہے، ملک کو توڑنے والے غداروں کا نہیں۔ وہ سب غدار ہیں جو مذہب کے نام پر لوگوں کو توڑتے ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ہمارا ہے، ریاست کو توڑنے والے غداروں کا نہیں ۔ کمارسوامی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا کہ ہم سبھی اوگادی تہوار (2 اپریل کومنائے جانے والا) کے دن کرناٹک میں رہیں۔

جن بدکرداروں کو اقتدار سے کوئی سروکار نہیں ہے ، انہیں سبق سکھایا جائے۔ کرناٹک ہمارا ہے، ملک کو توڑنے والے غداروں کا نہیں۔ وہ سب غدار ہیں جو مذہب کے نام پر لوگوں کو توڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرسی حاصل کرنے کیلئے لوگوں کا دماغ توڑ رہے ہیں۔ کل گھروں کو توڑا جائے گا ۔ ہندوتوا کے نام پر وہ ہندوتوا کی تباہی کی علامت ہیں ۔ ایسے فرضی لوگوں کی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button