کسان کو ملا 11.88 قیراط وزنی ہیرا

سرکاری اطلاع کے مطابق، ریاست کے پنا ضلع کے جھرکوا گاؤں کے رہنے والے پرتاپ سنگھ یادو کو کرشنا کلیان پور کی پٹی ہیرے کی کان میں 11.88 قیراط کا ہیرا ملا ہے۔

پنا: مدھیہ پردیش میں ہیروں کی کانوں کے لیے مشہور پنا ضلع کی ایک اتھلی کان سے ایک کسان کو 11.88 قیراط وزنی قیمتی ہیرا ملا ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق، ریاست کے پنا ضلع کے جھرکوا گاؤں کے رہنے والے پرتاپ سنگھ یادو کو کرشنا کلیان پور کی پٹی ہیرے کی کان میں 11.88 قیراط کا ہیرا ملا ہے، جو کہ جیم کوالٹی کا ہے۔ اس نے معاشی بحران سے گزرنے والے اس غریب کسان کو آج امیر بنا دیا۔

ہیرے کی تخمیناً مارکیٹ قیمت 50 سے60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ قانون کے مطابق کسان نے آج کلکٹر احاطے میں واقع ہیرے کے دفتر میں ہیرا جمع کر دیا ہے۔ ہیرے کو آئندہ نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے حکومت کی رائلٹی نکال کر باقی رقم کسان کو دے دی جائے گی۔

ہیرا ملنے سے خوش کسان یادو نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10-12 برسوں سے ہیرے کی کان میں اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ آخر کار خدا نے میری التجا سن لی اور غربت کو دور کر دیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ہیروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے وہ کوئی کاروبار شروع کریں گے، تاکہ خاندان کی پریشانیاں دور ہو سکیں تو انہوں نے بتایا کہ قیمتی ہیرا ملنے کی خبر پھیلتے ہی ان کے گھر میں تہوار کا ماحول ہے۔ سب ان کومبارکباد دے رہے ہیں اور جاننے والوں اور رشتہ داروں کا آنا جانا شروع ہو گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button