کرناٹک

دینی مدارس میں عصری مضامین کی تدریس ہوگی: سدارامیا

کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ رجسٹرڈ مدارس میں تجرباتی اساس پر دو سالوں کے لیے کنڑ اور انگریزی کے ساتھ ریاضی اور سائنس کی تعلیم دی جائے گی۔

بنگلورو: کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ رجسٹرڈ مدارس میں تجرباتی اساس پر دو سالوں کے لیے کنڑ اور انگریزی کے ساتھ ریاضی اور سائنس کی تعلیم دی جائے گی۔

سدارامیا نے ایکس پر لکھا کہ وقف جائیدادوں اور وقف اداروں کے تحت چلنے والے رجسٹرڈ مدارس کے بچوں کو تجرباتی اساس پر مسلسل دو سالوں تک

کنڑ، انگریزی، سائنس، ریاضی اور دیگر مضامین کی تعلیم دی جائے گی اور ان سے نیشنل اوپن اسکولس کے ذریعہ ایس ایس ایل سی، پی ایو سی اور گریجویشن کے امتحانات تحریر کروائے جائیں گے۔“

چیف منسٹر نے یہ اعلان وزیر مال کرشنا بائیرے گوڑا کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کیا جس کے مطابق اس اسکیم کا پہلے 100مدارس میں آغاز ہوگا۔