کشمیر میں انکاؤنٹر‘ حزب المجاہدین کا دہشت گرد ہلاک

مہلوک دہشت گرد کی شناخت شوپیان کے فیروز احمد ڈار کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ اے پلس زمرہ کا دہشت گرد تھا۔

سری نگر: ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین (ایچ ایم) کا ایک اے پلس زمرہ کا دہشت گرد چہارشنبہ کے دن جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ بندوقوں کی لڑائی میں مارا گیا۔ مقام انکاؤنٹر سے نعش برآمد کرلی گئی۔ مہلوک دہشت گرد کی شناخت شوپیان کے فیروز احمد ڈار کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ اے پلس زمرہ کا دہشت گرد تھا۔ اس کے قبضہ سے قابل اعتراض مواد اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

پی ٹی آئی کے بموجب سیکوریٹی فورسس نے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو چہارشنبہ کے دن جموں وکشمیر کے پلوامہ میں انکاؤنٹرمیں مار گرایا۔ حزب المجاہدین کا یہ اے پلس دہشت گرد کئی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ فیروز احمد ڈار 2017 سے سرگرم تھا۔ وہ فروری 2019 میں عشرت منیر نامی لڑکی کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button