کشمیر میں عسکریت پسندی سے ہرکوئی متاثرہوا: غلام نبی آزاد

کشمیر فائلس کے بظاہرحوالہ سے سینئر کانگریس قائدغلام نبی آزاد نے اتوار کے دن کہا کہ جموں وکشمیر کا ہر شہری پاکستان کی تائیدی دہشت گردی سے متاثر ہوا۔

جموں: کشمیر فائلس کے بظاہرحوالہ سے سینئر کانگریس قائدغلام نبی آزاد نے اتوار کے دن کہا کہ جموں وکشمیر کا ہر شہری پاکستان کی تائیدی دہشت گردی سے متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مخصوص مذہب سے جوڑنا پوری طرح غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو عسکریت پسندی کی شروعات کی اس سے موت اور تباہی آئی۔ یہی عسکریت پسندی تمام برائیوں کیلئے ذمہ دار ہے۔

ہزاروں عورتیں بیوہ اور لاکھوں بچے یتیم ہوئے۔ عسکریت پسندوں نے ہر کسی کو مسلمانوں، ہندوؤں، پنڈتوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مذہبی مقامات کی تک رعایت نہیں کی۔ غلام نبی آزاد جموں و کشمیر کے چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر نے عسکریت پسندی کے باوجود اپنی سیکولر ساکھ برقرار رکھی۔ کانگریس قائد نے کہا کہ وہ اپنے 47 سالہ سیاسی کیرئیر میں 1.5لاکھ تقاریر کرچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button