کمشنربلدیہ نارائن کھیڑاورچھوٹے تاجروں میں تنازعہ

نارائن کھیڑ:سابق رکن پارلیمنٹ نائب صدر ٹی پی سی سی سریش کمارشٹکارنے اپنی قیام گاہ پر پریس کانفرنس میں کہاکہ مستقر نارائن کھیڑراجیو چوک کے قریب درگاہ حضرت شہیدبایزید حیدریؒ کی وقف اراضی پر مسجد تعمیرکرنے کیلئے ایک ہزارگز اراضی کانگریس کے دور حکومت میں جی اوجاری کرکے دی جاچکی ہے۔

سڑکوں کی توسیع کیلئے کمشنربلدیہ جی ملا ریڈی نے ٹی آر ایس قائدین اور پولیس کی مدد لیکر اراضی پرموجود دکانوں کو وقف اراضی میں پیچھے ہٹا رہے ہیں جبکہ وقف بورڈ کی جانب سے پیچھے موجودخالی جگہ پر نہ آنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Back to top button