ایشیاء

کم جونگ اُن ”شدید علیل“ ہمشیرہ کا انکشاف

کم جونگ اُن کی بہن نے انکشاف کیا کہ شمالی کوریائی رہنما‘ حالیہ کووڈ وباء کے دوران ”تیز بخار‘’میں مبتلا ہوگئے۔

پیونگ یانگ: کم جونگ اُن کی بہن نے انکشاف کیا کہ شمالی کوریائی رہنما‘ حالیہ کووڈ وباء کے دوران ”تیز بخار‘’میں مبتلا ہوگئے۔

انہوں نے جنوبی کوریائی حکام کے خاتمہ کا عہد کیا، اگر انہوں نے پروپیگنڈا پرچیاں بھیجنا بند نہیں کیں جسے حکومت کووڈ وباء کے پھیلاؤ کے لیے ذمہ دار قرار دیتی ہے۔

ان مشکوک دعوؤں کو دہراتے ہوئے کہ یہ پمفلٹس شمال میں حالیہ کووڈ وباء کا سبب بنے، کم یو جانگ نے غباروں میں موجود پرچیوں میں ”گندی چیزوں“ کو بھیجنے کے لیے ”جنوبی کوریائی کٹھ پتلیوں“ کو ذمہ دار قرار دیا۔

اپنے بھائی کی علالت سے متعلق انکشاف حکومت کی جانب سے خلاف معمول اعتراف ہے جو لیڈر کی صحت پر شاذو نادر ہی تبصرہ کرتی ہے۔

یہ انکشاف یہ ظاہر کرنے کے لیے ہے کہ وہ (کم جانگ اُن) کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔ کم یو جونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شمالی کوریائی لیڈر تیز بخار کے ساتھ ”شدید بیمار“ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ان کے بھائی عوام کے لیے اپنی فکر کی وجہ سے ایک لمحہ بھی آرام نہیں کرسکتے۔“ فربہی کا شکار اور سگریٹ نوشی کے عادی کم جونگ اُن کی صحت سے متعلق برسہابرس سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔