کورونا کی نئی قسم سے متاثر ملکوں سے پروازیں بند کریں : کجریوال

کجریوال نے آج صبح ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وزیر اعظم اُن ملکوں سے پروازوں کو بند کردیں جو وبا کی نئی قسم سے متاثر ہیں۔ ہمارا ملک بڑی مشکل سے کورونا وبا سے باہر آیا ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ جنوبی افریقہ، بوتسوانا اور ہانگ کانگ جہاں کووِڈ 19 کی نئی قسم کی وبا کا پتہ چلا ہے، سے پروازوں کو بند کردیں۔

کجریوال نے آج صبح ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وزیر اعظم اُن ملکوں سے پروازوں کو بند کردیں جو وبا کی نئی قسم سے متاثر ہیں۔ ہمارا ملک بڑی مشکل سے کورونا وبا سے باہر آیا ہے۔

ہمیں ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہندوستان میں نئے قسم کی وبا داخل ہونے کا انسداد کریں۔ ان کا یہ ٹوئٹر پیام آج کووِڈ 19 ٹیکہ اندازی کی صورتِ حال پر وزیر اعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس کے پیش نظر جاری کیا گیا۔

اس اجلاس میں کابینی سکریٹری راجیو گاؤبا، پرنسپال سکریٹری برائے وزیر اعظم بی کے مشرا، مرکزی محکمہئ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن اور نیتی آیوگ کے رکن وی کے پال شرکت کررہے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کووِڈ 19 کی نئی قسم ”اومیکران“ کا پتہ چلنے کی خبروں پر ہندوستان میں سائنسدانوں اور ماہرین صحت نے کہا کہ وبا کی نئی لہر کی قیاس آرائی کی گئی تھی اور جب تک ہم ملک میں فوری مؤثر کارروائی نہ کریں گے وبا کی لہر دوبارہ چلنے کا امکان ہے۔ عالمی ادارہئ صحت نے بھی وبا کی نئی قسم کی تشویش ظاہر کی ہے۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو جاری کردہ مکتوب میں محکمہئ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ قومی مرکز برائے انسدادِ امراض (این سی ڈی سی) نے حکومت کو مطلع کیا ہے کہ بوتسوانا (3 کیس) جنوبی افریقہ (6 کیس) اور ہانگ کانگ میں کورونا کی نئی قسم B.1.1529 کا پتہ چلا ہے۔

بھوشن نے کہا کہ یہ نئی قسم قابل لحاظ زیادہ تعداد میں تبدیلی کی خبر موصول ہوئی ہے، لہٰذا حال ہی میں ویزا تحدیدات میں نرمی اور بین الاقوامی سفر کھول دینے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہوگا، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان ملکوں سے سفر کرنے والے اور وہاں سے گذرنے والے مسافرین کو سخت اسکریننگ اور ٹسٹنگ درکار ہوگی۔

ایسے بین الاقوامی مسافرین سے ربط میں آنے والوں کا قریب سے پتہ چلایا جائے اور عالمی ادارہئ صحت کے رہنمایانہ خطوط پر ٹسٹ کیا جائے۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button