کونسل کی 6 نشستوں کے انتخابات، 14 دسمبر ووٹوں کی گنتی

توقع ہے کہ 12بجے دن تک نتائج کااعلان کیا جائے گا۔ووٹوں کی گنتی کاعمل صبح8بجے سے شروع ہوگا اور توقع ہے کہ 12بجے دن تک نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون سازکونسل کے انتخابات جو ادارہ جات مقامی زمرہ کے تحت 10دسمبرکو منعقد ہوئے تھے‘ کے نتائج کامنگل کے روز اعلان کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی جو کل 14دسمبرکومقرر ہے اورنتائج کے اعلان کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔

توقع ہے کہ 12بجے دن تک نتائج کااعلان کیا جائے گا۔ووٹوں کی گنتی کاعمل صبح8بجے سے شروع ہوگا اور توقع ہے کہ 12بجے دن تک نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ادارہ جات مقامی زمرہ کی 6نشستوں کے لئے 10دسمبرکو ووٹ ڈالے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے ضلعی عہدیداروں کوجن میں کلکٹر‘ ایس پیز اوردیگرشامل ہیں‘ ووٹوں کی گنتی کے عمل کے پرامن انصرام کے لئے ضروری انتظامات کرنے کاحکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے عہدیدارووٹوں کی گنتی کے عمل کی مانیٹرینگ کریں گے ووٹوں کی گنتی شروع کرنے والا اسٹاف (ڈیوٹی اسٹاف) ہی گنتی کے عمل کوختم کرے گا۔الیکشن کمیشن نے ریاست کے 5متحدہ اضلاع میں کونسل کی 6 نشستوں کیلئے انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں لایا تھا۔انتخابی میدان میں 26امیدوار موجود ہیں۔

ان امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کل ہوجائے گا۔ضلع کریم نگر میں سب سے زیادہ99.69 فیصد رائے دہی ہوئی تھی جہاں 1324 کے منجملہ 1320 رائے دہندوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا گیا۔کریم نگر میں 2‘ عادل آباد‘کھمم‘ میدک اورنلگنڈہ اضلاع میں ایک ایک نشست‘ جملہ 6 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جاچکے ہیں ان اضلاع میں 5326 رائے دہندوں کیلئے 37مراکز رائے دہی قائم کئے گئے تھے۔

چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل نے ووٹوں کی گنتی کے انتظامات کا جائزہ لیااور عہدیدارو ں کو کورونا پروٹوکول کے تحت ووٹوں کی گنتی کے عمل کو منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذریعہ
این ایس ایس

تبصرہ کریں

Back to top button