کپتان بننے کے بعد روہت کا 10 سال پرانا ٹویٹ وائرل

ونڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے بعد روہت شرما کا وہ ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے دس سال پہلے 2011 کے ورلڈکپ کے دوران کیا گیاتھا۔

ممبئی: ٹیم انڈیا کے ونڈے کپتان روہت شرما کا 10 سال پُرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بی سی سی نے ٹی20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویراٹ کوہلی سے لیکر روہت شرما کو سونپ دی ہے۔

ونڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے بعد روہت شرما کا وہ ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے دس سال پہلے 2011 کے ورلڈکپ کے دوران کیا گیاتھا۔

روہت شرما نے اپنے ٹوئٹ میں 2011 کے آئی سی سی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا اپنے ٹوئٹ میں روہیت شرما نے کہا تھاکہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر واقعی مایوسی ہوئی، مجھے یہاں سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے لیکن میرے لیے یہ ایک بڑا دھکا تھا۔

واضح رہے کہ 2011 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا تھا جس کے بعد وہ کافی مایوس نظر آئے تھے۔

اس ورلڈکپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے ساتھ 10 سال پہلے ناانصافی کی گئی تھی اور اب 10 سال بعد انہیں اپنے صبر کا پھل مل گیاہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button