کیرالا میں سیتارام یچوری کی بے بسی پر کانگریس کا طنز

کانگریس نے ہفتہ کے دن سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری پر تنقید کی کہ وہ اپنی پارٹی کی کیرالا شاخ کے خلاف ”بے اختیار“ ہیں۔

تیرواننتاپورم: کانگریس نے ہفتہ کے دن سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری پر تنقید کی کہ وہ اپنی پارٹی کی کیرالا شاخ کے خلاف ”بے اختیار“ ہیں۔

پارٹی کی قومی قیادت پر کیرالا یونٹ کا کنٹرول ہے۔ سیتارام یچوری جو بات دہلی میں کہتے ہیں وہ کیرالا میں کہہ نہیں سکتے۔ قائد اپوزیشن وی ڈی ستیشن نے یہ بات کہی۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر پی وجین کا ایجنڈہ کانگریس کو باہر کا دروازہ دکھادینے کا ہے جبکہ ان کی پارٹی کی قومی قیادت چاہتی ہے کہ بی جے پی کے خلاف کانگریس کو ساتھ لے کر چلاجائے۔

پی وجین نے بی جے پی/ آرایس ایس کی قومی قیادت سے خفیہ معاہدہ کرلیا ہے کہ کانگریس تصویر میں نہ رہے۔ سی پی آئی ایم کی قومی قیادت کی نہ چلے۔ ملک بھر میں سیتارام یچوری کا رویہ کانگریس کے تعلق سے نرم ہے لیکن کیرالا میں ان کے ہاتھ بندھے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button