کیمپے گوڑا کے 108 فٹ بلند مجسمے میں ہوگی 4 ہزار کلوگرام کی تلوار

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے دیوناہلی کے قریب واقع کیمپے گوڈا ہوائی اڈے کے احاطے میں کیمپے گوڈا کا 108 فٹ اونچا مجسمہ زیر تعمیر ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے وجئے نگر کے حکمران رہے کیمپے گوڈا کے 108 فٹ اونچے مجسمے کے لیے دہلی سے 4000 کلو گرام وزنی تلوار یہاں لائی جا چکی ہے۔

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے دیوناہلی کے قریب واقع کیمپے گوڈا ہوائی اڈے کے احاطے میں کیمپے گوڈا کا 108 فٹ اونچا مجسمہ زیر تعمیر ہے۔ مجسمے کے لیے چار ہزار کلو گرام کی تلوار لائی گئی ہے۔ مجسمے کی لاگت تقریباً 85 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ٹرک میں لدی تلوار کو وزیر تعلیم ڈاکٹر سی این این اشوتھ نارائن نے حاصل کیا ۔ اس موقع پر جمع ہونے والے پجاریوں نے وزیر کی قیادت میں تلوار کے لئے روایتی رسم بھی ادا کی ۔ اس کام میں حصہ لینے والے تمام کارکنوں کو اشواتھ نارائن نے مبارکباد دی ۔

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے میں 108 فٹ اونچے کیمپے گوڈا مجسمے کی تعمیر کا کام تیز ہوگیا ہے۔ یہ مجسمہ 23 ایکڑ پر پھیلے ہیریٹیج پارک میں بنایا جارہا ہے۔ ایرپورٹ کمپلیکس میں واقع پارک کوکیمپے گوڑا کے نام سے تیار کیا جارہا ہے۔ اس مجسمے کو ہوائی اڈے کے بڑے پرکشش مقامات میں سے ایک بنانے کا منصوبہ ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button