مہاراشٹرا

ٹیوشن ٹیچر کی مار سے طالب علم قوت سماعت سے محروم

ٹیوشن ٹیچر کی مبینہ پٹائی کے بعد 12سالہ لڑکا قوت سماعت سے محروم ہوگیا۔

تھانے: ٹیوشن ٹیچر کی مبینہ پٹائی کے بعد 12سالہ لڑکا قوت سماعت سے محروم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد

بھائندر پولیس اسٹیشن میں ٹیوشن ٹیچر کے خلاف تعزیرات ہند اور جووینائل جسٹس قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔

یہ مبینہ واقعہ 31/ مارچ کو پیش آیا جب ملزم ٹیچر نے ہوم ورک نہ کرنے پر لڑکے کے کان پر شدت سے وار کیا۔

بچا روتا ہوا گھر آیا اور والدین کو اطلاع دی۔ بچے کے کان کے اندر سوجن آئی اور وہ اس کی قوت سماعت متاثر ہوئی ہے۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔