کے تروپتی‘ پرنسپل ٹمریز اسکول و جونیئر کالج مٹ پلی مقرر

 مٹ پلی:اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز ہائی اسکول و جونیئر کالج مٹ پلی پرنسپل کی حیثیت سے کے تروپتی کا تقرر عمل میں آیا۔ انہوں نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد کہاکہ وہ اس تعلیمی ادارہ میں بہتر خدمات اور تعلیمی عملہ کے اجتماعی تعاون سے طلباء کو زیادہ سے زیادہ فیض پہنچائیں گے۔

 انہوں نے تمام تدریسی عملہ کو ایک جٹ ہوکر کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کریم نگر کے متوطن ہیں اور کافی عرصہ سے تعلیمی سرگرمی سے وابستہ ہیں۔ وہ کریم نگر و گوداوری کھنی میں نرسری ہلپنگ ٹیچر کی حیثیت سے خدمات کا آغاز کیا۔

ایک سال ویمل واڑہ ٹمریز  میں خدمات کے بعد مٹ پلی ٹمریز میں پرنسپل کی حیثیت سے تبادلہ عمل میں آیا ہے۔

 ان کی آمد سے قبل مٹ پلی ٹمریز میں انچارج پرنسپل کی حیثیت سے پی جی  ٹی فزکس ٹیچر شیرین فاطمہ نے خدمات انجام دی۔ پرنسپل کے تروپتی نے بہتر خدمات کے ساتھ اسکول میں نظم و ضبط کو معیاری بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ تدریسی اور غیرتدریسی عملہ سے ممکنہ تعاون کی خواہش کی۔

Back to top button