گاؤں میں دلت کی بارات پر تنازعہ

ذرائع نے بتایا کہ پپلیا کلا گاؤں میں ویرم جاٹو نامی شخص کی بیٹی کی شادی تھی۔ اس کے لیے قریبی گاؤں پاٹن خورد سے بارات آئی تھی۔ پیپلیا کلا گاؤں میں باراتیوں کے لئے ٹینٹ بھی لگایا گیا تھا۔

راج گڑھ: مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے کھلچی پور تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں دلت خاندان کے شخص کی بارات کے تعلق سےدو فریق آمنے سامنے آگئے اور پھر پولیس کی مداخلت کے بعد شادی ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران دوفریقوں میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی اور کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ اس کے بعد کلیکٹر ہرش دکشٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما کی موجودگی میں دیر رات شادی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کل رات ہی کھلچی پور تھانہ علاقہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پپلیا کلا گاؤں میں ویرم جاٹو نامی شخص کی بیٹی کی شادی تھی۔ اس کے لیے قریبی گاؤں پاٹن خورد سے بارات آئی تھی۔ پیپلیا کلا گاؤں میں باراتیوں کے لئے ٹینٹ بھی لگایا گیا تھا۔ گاؤں کے کچھ غنڈے بارات نکالنے کے حق میں نہیں تھے۔

اس معاملے پر دونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی متحرک ہوگئی۔

اس کے بعد دیر رات کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی ٹیم فورس کے ساتھ گاؤں پہنچے۔ فریقین کو راضی کرنے کی کوشش کی گئی اور شادی کی رسم اداکی گئی۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کچھ ملزمان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button