گجرات میں اومیکرون کی ذیلی شکل ایکس ای کا پہلا کیس

ممبئی کا ایک 67 سالہ شخص جس نے ممبئی سے گذشتہ ماہ وڈودرا(گجرات) کا سفرکیاتھا اومیکرون کی ذیلی شکل XE سے متاثرپایاگیا ہے.

احمد آباد: ممبئی کا ایک 67 سالہ شخص جس نے ممبئی سے گذشتہ ماہ وڈودرا(گجرات) کا سفرکیاتھا اومیکرون کی ذیلی شکل XE سے متاثرپایاگیا ہے جو کوروناوائرس کی دیگر اشکال سے زیادہ متعدی یعنی تیزی سے پھیلنے والی سمجھی جاتی ہے۔

گجرات میں یہ پہلا کیس ہے۔ عہدیداروں نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

12مارچ کو دورہ گجرات میں مریض کی کووڈ19 رپورٹ پازیٹیوآئی تھی لیکن وہ مقامی حکام کو بتائے بغیر اگلے ہی دن ممبئی واپس لوٹ گیا۔ بعدازاں وہ ایکس ای ویرینٹ سے متاثرہ پایاگیا۔ یہ شخص فی الحال ممبئی میں ہے اور اس کی صحت مستحکم ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button