جرائم و حادثات

کشمیر کےبانڈی پورہ تلیل علاقے میں آتشزدگی، کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب
کشمیر میں دہشت گرد کی 6 دکانات ضبط: این آئی اے
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے

ذرائع نے بتایا کہ وادی تلیل کے گرٹہ نالہ گائوں میں پیر کی رات دیر گئے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی