گجرات کے آزادرکن اسمبلی جگنیش میوانی کو رہاکرنے کانگریس کا مطالبہ

کانگریس کے ایم پی پردیود نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے میوانی کوگرفتار کئے جانے پر بی جے پی کوتنقید کانشانہ بنایا اورکہاکہ دلت لیڈرکو20۔ اپریل کوگجرات کے ٹاؤن پالن پورسے گرفتارکرلیاگیا۔

نئی دہلی: گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے کانگریس نے آج بی جے پی پرشدید تنقیدکی۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈرگروگوگوئی نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی اور مرکز کی بی جے پی حکومت گجرات کے آزاد رکن اسمبلی میوانی کے خلاف کاروائی کررہی ہے‘ جنہیں آسام پولیس نے جرم کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتارکرلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت اپوزیشن کے رکن اسمبلی کوگرفتارکرتی ہے تو ہندوستان میں کوئی شہری محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے مودی۔ شاہ پرڈکٹیٹرشپ کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ میوانی کوفوری رہاکردیاجانا چاہئے۔

کانگریس کے ایم پی پردیود نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے میوانی کوگرفتار کئے جانے پر بی جے پی کوتنقید کانشانہ بنایا اورکہاکہ دلت لیڈرکو20۔ اپریل کوگجرات کے ٹاؤن پالن پورسے گرفتارکرلیاگیا۔ آسام کی عدالت میں انہیں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں تین دن کے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیاگیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button