گجرات کے سرکاری اسکولوں میں بھگود گیتا پڑھائی جائے گی

سرکاری اسکولوں میں انڈین نالج سسٹم (آئی کے ایس) متعارف کرانے کے مقصد سے جون 2022 سے نصاب میں بھگود گیتا کے اصولوں اور اقدار کو شامل کیا جائے گا۔

گاندھی نگر: سرکاری اسکولوں میں انڈین نالج سسٹم (آئی کے ایس) متعارف کرانے کے مقصد سے جون 2022 سے نصاب میں بھگود گیتا کے اصولوں اور اقدار کو شامل کیا جائے گا۔

گجرات کے وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے جمعرات کے دن ریاستی اسمبلی میں کہا کہ طلبا کو گیتا اور اس کے شلوکوں کی سمجھ ہونی چاہئے۔

چھٹویں تا بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے تعلیمی سال 23-2022 سے بھگود گیتاکے اصول و اقدار متعارف کرائے جائیں گے۔

پہلے مرحلہ میں چھٹویں تا بارہویں جماعت ایسے انداز میں انہیں متعارف کرایا جائے گا کہ یہ سمجھ میں آئیں اور ان میں دلچسپی پیدا ہو۔ کہانی سنانے اور رٹنے کے انداز میں انہیں متعارف کرایا جائے گا۔

نویں تا بارہویں جماعت انسانیت‘ مساوات‘ کرما‘ یوگا اور بے لوث خدمت جیسی چیزوں پر زوردیا جائے گا۔ اسکول اسمبلی میں بھی کہانی سنانے اور دُہرانے کی شکل میں بھگود گیتا کو متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button