مشرق وسطیٰ

کورونا کی نئی قسم کا تیزی سے پھیلاؤ عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم‘ایرس’کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر عمرہ زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جدہ: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم‘ایرس’کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر عمرہ زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے جس کی وجہ اِس کی نئی قسم ایرس کو قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بھی کورونا وائرس کی نئی قسم‘ایرس’کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ہدایات جاری کردی، جس میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایرس 2021 میں پھیلنے والے اومیکرون ویرینٹ کی نئی قسم ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزشن کے مطابق ایرس 50 سے زائد ملکوں میں رپورٹ ہو چکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔