گروگرام میں کیاب ڈرائیور پر برقعہ پوش خاتون کا حملہ

گروگرام کے سیول لائنس علاقہ میں ٹریفک پولیس بوتھ سے چند میٹر دور ایک برقعہ پوش خاتون نے منگل کے دن ایک کیاب ڈرائیور (35 سالہ) پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کردیا۔

گروگرام: گروگرام کے سیول لائنس علاقہ میں ٹریفک پولیس بوتھ سے چند میٹر دور ایک برقعہ پوش خاتون نے منگل کے دن ایک کیاب ڈرائیور (35 سالہ) پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کردیا۔

بیرونی شہری خاتون نے کیاب روکی اور اچانک ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ خاتون کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ لوگوں نے اسے پکڑکر پولیس کے حوالہ کردیا۔

زخمی ڈرائیور کا نام رگھوراج بتایا جاتا ہے جو اترپردیش کے بلند شہر کا رہنے والا ہے۔

اس نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ مہیلا نے مجھے کیاب روکنے کا اشارہ کیا اور جیسے ہی میں نے گاڑی روکی اس نے مجھ پر تیزدھار والے چاقو سے حملہ کردیا۔

اس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے پکڑلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خاتون ذہنی بیمار ہے۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر(ایس ایچ او) سیول لائنس پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

ملزمہ کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد ہی واقعہ کی وجہ کا پتہ چلے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button