تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری

تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔اپریل کے آغاز کے ساتھ ہی بیشتر مقامات پر ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔اپریل کے آغاز کے ساتھ ہی بیشتر مقامات پر ریکارڈ سطح پر درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

صبح 9بجے سے ہی گرمی کی لہردیکھی جارہی ہے۔تلنگانہ کے دس اضلاع میں اعظم ترین درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔

ان اضلاع کے 34 منڈلوں میں ریکارڈسطح پر درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔

گذشتہ دس سال میں دوسری مرتبہ ان مقامات پرشدید گرمی محسوس کی جارہی ہے اور درجہ حرارت میں 3.5ڈگری زائد درج کیاجارہا ہے۔

متحدہ نلگنڈہ ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے۔ویمولاپلی، نڈمانیرومنڈلوں کے کئی علاقوں میں مارچ کے اواخرمیں ہی شدید گرمی دیکھی جارہی ہے۔

کھمم میں کئی مقامات پردرجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد درج کیاجارہا ہے۔