گودام منہدم کرنے جی ایچ ایم سی حکام کا اقدام

حیدرآبا: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حکام نے بھوئی گوڑہ کے اسکراپ گودام کو جہاں بھیانک آگ لگنے سے 11 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔

منہدم کرنے 3جے سی بی مشینوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پلاسٹک کے گودام کے سبب حکام، کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے اس لئے اس گودام کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں گودام میں مہیب آتشزدگی کے نتیجہ میں وہاں محو خواب گیارہ لیبر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔ مہلوکین کا تعلق ریاست بہار سے بتایا جاتا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریاستی وزرا تلاسانی سرینواس یادو، محمد محمود علی، پولیس کمشنر سی وی آنند اور دیگر نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔

Back to top button